کمپالہ : ( ویب ڈیسک ) افریقی ملک سینیگال میں دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سینیگال بس حادثے میں 87 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ایک بس کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کی وجہ سے بس بے قابو ہوکر سامنے سے آتی ہوئی بس سے ٹکرا گئی۔
سینیگال کے صدر نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔
واضح رہے کہ افریقی ملک سینیگال میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں لیکن یہ حادثہ سال کا بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔