جو بائیڈن چاہتے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے : انٹونی بلنکن

Published On 30 January,2023 07:33 am

واشنگٹن : ( ویب ڈیسک ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر واپسی کی موجودہ تجویز کو مسترد کردیا ہے، سفارت کاری کے ذریعے اس معاملے کو حل کیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپنے بیان میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن چاہتے ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے تمام آپشن موجود ہیں، انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکا نے ایران میں جبر و استبداد کے تمام ذمہ داروں کو سزا دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اسرائیل اور فلسطینی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔