پیرس: (ویب ڈیسک)بھارت کے بعد فرانسیسی کسان بھی حکومتی پابندیوں کے خلاف ٹریکٹر لے کر احتجاج پر نکل آئے۔
فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مظاہرے کے دوران کسانوں نے زراعت پر ماحولیاتی قواعد کی پابندیاں مسترد کردیں ان کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں سے پیداواری صلاحیت متاثر ہوگی۔
فرانس یورپین یونین کا سب سے بڑا زرعی ملک ہے، جہاں کسان بڑی مقدار میں کیڑے مار ادویات استعمال کرتے ہیں، حکومت نے بہت سی ادویات پر ماحولیاتی قواعد کے تحت پابندیاں لگادی ہیں۔
فرانسیسی کسان پابندیوں کیخلاف پیرس کی سڑکوں پر ٹریکٹرز سمیت نکلے اور صدر میکرون کی پالیسیوں پر احتجاج کیا ،کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومتی پابندیوں سے کسانوں کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا۔