کابل: (دنیا نیوز) افغان حکومت نے ملک سے کرنسیز، سونے اور قیمتی پتھروں کی منتقلی پر پابندی لگا دی۔
افغان حکومت کے مطابق کرنسیز اور قیمتی دھاتوں کی غیر قانونی منتقلی جرم تصور کیا جائے گا، تمام شہری افغانی روپے میں لین دین کریں۔
افغان حکومت کے مطابق ائیر پورٹ سے بیرون ملک 5 ہزار ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ زمینی بارڈر سے شہری 5 سو ڈالر تک لے جا سکیں گے۔
افغانستان حکومت نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی سزا بھی بتا دی، حکومت کے مطابق 10 لاکھ ڈالر کی سمگلنگ پر 1 سال قید کی سزا ہو گی۔