کابل : (دنیا نیوز ) افغانستان کے صوبے بلخ میں خودکش دھماکے میں گورنر بلخ داؤد مزمل سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکا صوبائی دارالحکومت مزار شریف میں گورنرکے دفتر میں ہوا ، بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا گورنر کے دفتر میں جاری ایک اجلاس میں ہوا جس میں انتظامی امور زیر غور تھے ، دھماکے میں گورنربلخ سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی گورنر بلخ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
با تأسف فروان اطلاع به دست امد که والی بلخ الحاج ملامحمد داؤد مزمل از طرف دشمنان اسلام در یک انفجار با یک فرد ملکی دیگر شهید گردید.
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) March 9, 2023
انالله واناالیه راجعون
تحقیقات در مورد آغاز شده.
به شهید ملامزمل اخند جنة الفردوس و به خانواده و متعلقین وی صبرجمیل و اجر عظیم را خواهانیم. pic.twitter.com/npcrDhuAla
افغان انتظامیہ کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، دھماکےکے مقام کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
داؤد مزمل کو ابتدائی طور پر مشرقی صوبے ننگرہار کا گورنر مقرر کیا گیا تھا جہاں انھوں نے اسلامی ریاست کے عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی کی قیادت کی تھی، انھیں گزشتہ سال بلخ منتقل کیا گیا تھا۔