برلن : ( ویب ڈیسک ) جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایک چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیمبرگ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ Gros Borstel میں پیش آیا جہاں ایک چرچ میں مسلح شخص نے وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہمارے پاس ملزم کے فرار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، ہو سکتا ہے مرنے والوں میں بندوق بردار حملہ آور بھی شامل ہو تاہم علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اورآس پاس کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ حملے سے متعلق کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی افواہیں نہ پھیلائیں۔
فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔