جنیوا: (دنیا نیوز) زمین کے ماحول کے تحفظ کیلئے 25 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتھ آور منایا گیا جس میں 8 سے 9 بجے کے درمیان غیر ضروری لائٹیں بند رکھی گئیں۔
رواں سال ارتھ آور کا تھیم ہمارے سیارے پر سرمایہ کاری رکھا گیا، گزشتہ سالوں کے برعکس دنیا بھر کے لوگوں کو اس ایک گھنٹے کے دوران کرہ ارض کیلئے کچھ فائدہ مند کرنے کی ترغیب دی گئی۔
گلوبل ارتھ آور مہم کا مقصد دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے، اس مہم کا آغاز سال 2007ء میں آسٹریلیا سے ہوا جس میں تقریباََ 22 لاکھ افراد نے حصہ لیا تھا، اب دنیا کے 187 ممالک میں ارتھ آور منایا جاتا ہے۔