بھارت: گیس لیکج کے باعث 9 افراد ہلاک، متعدد کی حالت خراب

Published On 30 April,2023 12:34 pm

لدھیانہ: (دنیا نیوز) بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے علاقے میں گیس لیکج کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیس لیکج کی وجہ سے 11 افراد کی حالت بگڑ گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق رہائشی علاقے میں ایک فیکٹری سے گیس لیک ہوئی تھی جس وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اورانتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔