بھارت کا نیو جنریشن بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا تجربہ

Published On 08 June,2023 02:37 pm

نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارت کی جانب سے نیو جنریشن بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی پرائم کا تجربہ گزشتہ شام ریاست اڑیسہ کے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اعلیٰ فوجی حکام اور دیگر سینئر عہدیداروں نے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ نے اس میزائل کو مسلح افواج کو دینے کے عمل میں راہ ہموار کی ہے۔
 

Advertisement