دمشق: (ویب ڈیسک) شام کے صوبے رقہ میں داعش کے جنگجوؤں نے گھات لگا کر شامی فوج پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش جنگجوؤں نے شامی فوج اور ان کے اتحادی ملیشیا پر حملہ اتنا اچانک اور تیزی سے کیا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
داعش جنگجو جدید اسلحے سے لیس تھے اور تربیت یافتہ ہے۔ بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ شامی فوج پر حملہ آور ہوئے اور 10 فوجیوں اور ملیشیا کو ہلاک کر دیا۔ فوجی چوکی، گاڑیوں اور ان کی رہائش گاہوں کو نذرآتش کردیا۔
داعش جنگجو جاتے ہوئے شامی فوج کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے، شام کے 2021 میں داعش کو پسپا کرنے کے دعوے کے بعد جنگجوؤں کی یہ پہلی بڑی کارروائی ہے۔