صیہونی فورسز کے نہتے فلسطینیوں پر حملے تیز، شہداء کی تعداد 4651 ہو گئی

صیہونی فورسز کے نہتے فلسطینیوں پر حملے تیز، شہداء کی تعداد 4651 ہو گئی

جنگی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسرائیلی فوج نے غزہ کے ہسپتالوں، سکولوں، مساجد اور اقوام متحدہ کے ریلیف مراکز کو بھی نشانہ بنایا، حملوں میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4651 ہو گئی ہے، شہداء میں 2 ہزار کے قریب بچے اور 1400 خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ دردناک تباہی سے گزر رہا ہے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

ساڑھے 13 سے زائد افراد زخمی جبکہ 10 ہزار معصوم فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں، سفاکیت کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، غزہ میں عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں، ہسپتالوں میں سہولتیں بھی موجود نہیں ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے پرتشدد کارروائیاں جاری رکھنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فتح حاصل ہونے تک لڑائی جاری رکھیں گے، جتنے اسرائیلی حماس نے یرغمالی بنائے ہیں انہیں واپس لے کر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیل کی بمباری میں 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر بھی شہید ہو گیا

اسرائیل کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پہلے حماس کے انفرا اسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کریں گے اس کے بعد بچے کھچے ٹھکانے ختم کرنے کیلئے فوجی آپریشن کیا جائے گا، حماس کی شکست کے بعد اسرائیل غزہ کی پٹی کے تحفظ کا ذمہ دار نہیں رہے گا۔