حماس کا دفاع کبھی نہیں کیا، سلامتی کونسل میں میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا: انتونیوگوتریس

Published On 26 October,2023 12:59 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کے سفیر کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو مسترد کر دیا۔

اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ حماس کا دفاع کبھی نہیں کیا، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیخلاف جنگ جاری رہے گی، سلامتی کونسل میں دئیے گئے میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، کبھی نہیں کہا کہ حماس کی کارروائیاں درست ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مزید کہا ہے کہ جس طرح سے میرے بیان کو پیش کیا گیا اس کو دیکھ کر حیرانی ہوئی، میں سمجھتا ہوں کہ اسرائیل کو غزہ میں بمباری بند کرنی چاہیے، دونوں فریقوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔