یوکرین پر شور شرابا کرنے والے غزہ میں مظالم پر خاموش ہیں: قطری وزیر اعظم

Published On 26 October,2023 01:10 am

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے عالمی رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال کی ذمہ داری عالمی برادری پر ڈال دی۔

اپنے ایک بیان میں قطری وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار عالمی برادری ہے، یوکرین میں پانی اور بجلی منقطع ہونے پر شور شرابا کرنے والے غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں یہ ان کا دوہرا معیار ہے، ایسے کبھی مسائل کا حل نہیں نکلتا۔

قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے مزید کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں تک بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی ایک اچھا عمل ہے، دونوں فریقوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔