واشنگٹن: (دنیا نیوز) سربراہ نیٹو اسٹولٹن برگ نے کہا کہ غزہ جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفے کی حمایت کرتے ہیں۔
سربراہ نیٹو اسٹولٹن برگ نے کہا کہ بگڑتے ہوئے انسانی بحران کے درمیان غزہ تک امداد پہنچانا ضروری ہے، بین الاقوامی قانون کا احترام کیا جانا چاہئے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسٹولٹن برگ نے تنازع کو علاقائی جنگ میں بدلنے کے خلاف بھی خبردار کیا، انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ کو کسی بڑے علاقائی تنازع میں تبدیل نہیں ہونا چاہئے، ایران اور حزب اللہ کو اس لڑائی سے دور رہنا چاہئے۔