فلسطینی صدر کی یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل سے ملاقات

Published On 18 November,2023 08:39 pm

رام اللہ: (دنیا نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس کی یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل سے ملاقات ہوئی ہے جس میں غزہ میں جاری جنگ بند کرنے بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں امداد ی کارروائیوں میں تیزی لانے پر بھی بات چیت کی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں جاری حملے بھی بند کیے جائیں، یورپی یونین فلسطینی عوام کے خلاف جاری جارحیت کو فوری طور پر روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

جوزف بوریل نے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کی تباہ کن صورتحال کو صرف اور صرف فلسطینی اتھارٹی سنبھال سکتی ہے، غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے۔