عوام نے ثابت کردیا وہ مودی، امیت شاہ کونہیں چاہتے: راہول گاندھی

Published On 04 June,2024 06:14 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) کانگریس رہنما راہوال گاندھی نے کہا کہ عوام نےالیکشن میں ثابت کردیا کہ وہ نریندرمودی،امیت شاہ کونہیں چاہتے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کانگریس کوبڑی کامیابی ملی، کانگریس پارٹی نے الیکشن متحد ہوکر لڑا، ووٹرز کا دل سے شکر گزار ہوں، کانگریس پارٹی نے ہندوستان کوایک نیا وژن دے دیا ہے۔

راہوال گاندھی نے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں،بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ ہمارے خلاف تھی مگر مجھے بھارت کے عوام پر فخر ہے، بھارت کےآئین کو بچانے میں ہندوستان کےغریب لوگوں نے اہم رول ادا کیا، کانگریس پارٹی الیکشن میں کیے وعدوں کوپورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں کے شکرگزار ہیں، کل انڈیا گٹھ بندھن کی میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، اتراپردیش کی عوام نے بھی کمال کرکے دکھا دیا، تمام ریاستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

کانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ آج کے نتائج عوام کے نتائج ہیں، عوام کی جیت ہے ، پہلے ہی کہا تھا کہ انتخابات مودی بامقابلہ عوام ہیں، یہ نتائج حکمران جماعت کی بہت بڑی ہارہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی انٹیلی ایجنس ایجنسی، آدھی جوڈیشیری کے خلاف ہم الیکشن لڑے ، نریندرمودی،امیت شاہ نے اداروں کوڈرایا، دھمکایا، پارٹیاں توڑی، چیف منسٹر کو جیل میں ڈالا، ہماری لڑائی بھارتی آئین کوبچانےکی تھی جس میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔