بھارتی انتخابات میں مودی کے مینڈیٹ کو دھچکا، سٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی

Published On 04 June,2024 06:20 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک)بھارت میں مودی کے مینڈیٹ میں کمی کے رجحان کے بعد سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ہے جس میں 4 سالوں کے دوران سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ای انڈیکس 4378 پوائنٹس کے بعد 72 ہزار 76 پوائنٹس پر آگیا ہے، اس کے علاوہ سرکاری بینکوں،انفراسٹرکچر اورکیپٹل گڈز فرموں کے حصص میں گراوٹ دیکھی گئی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارتی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہوکر 83.14 ہوگئی ہے۔