نریندر مودی وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

Published On 05 June,2024 02:20 pm

نئی دہلی : (دنیانیوز/ویب ڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، وہ 8 جون کو تیسری مدت کیلئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کابینہ کی میٹنگ کے بعد بھارتی وزیراعظم نے صدر دروپدی مرمو کی رہائش گاہ جا کر لوک سبھا تحلیل کرنے کے لیے سفارشی خط پیش کیا۔

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کیساتھ مل کر تیسری بار حکومت بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت: عام انتخابات میں نشستیں کھونے کے باوجودحکمران اتحاد کوبرتری

یاد رہے کہ مودی، جواہر لال نہرو کے بعد لگاتار تین انتخابات جیتنے والے بھارت کے دوسرے وزیراعظم ہوں گے تاہم ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ووٹ کا تناسب کبھی بھی کانگریس کی جانب سے 1951ء سے 1962ء تک کے انتخابات میں حاصل کردہ ووٹ شیئر کے قریب نہیں آیا یعنی یہ ہمیشہ 50 فیصد سے کم ہی رہا۔

واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق بی جے پی ایک دہائی بعد اکثریت سے محروم ہوگئی تاہم حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔