بھارت: آتش بازی کا سامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکہ، 17 افراد ہلاک

Published On 01 April,2025 05:56 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 22ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا کی پٹاخہ فیکٹری میں ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 33 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پٹاخہ فیکٹری میں دھماکےکےبعد آگ لگ گئی جبکہ دھماکےکے وقت فیکٹری میں تقریباً 30 مزدور کام کر رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد فیکٹری کا مالک فرار ہوگیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات جاری ہیں۔