دبئی: (ویب ڈیسک) حکومتِ دبئی کی جانب سے محنت کشوں کے لیے عید ملن تقریب منائی گئی جہاں عیدی میں گاڑیاں اور سونے کی اینٹیں دی گئیں۔
2 روزہ عید ملن دبئی کے علاقے العویر میں منعقد ہوئی ، تقریب میں دبئی امیگریشن کے اعلیٰ ترین حکام نے محنت کشوں کے ساتھ عید منائی۔
2 روزہ عید ملن میں محنت کشوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں، موسیقی اور ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے جبکہ عید ملن میں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں محنت کشوں کو خصوصی عیدی کے طور پر گاڑیاں، سونے کی اینٹیں، اور ائیر ٹکٹس دیے گئے، جس نے خوشی کے رنگوں کو مزید بڑھا دی۔
عید ملن میں دبئی میں محنت مشقت کرنے والے لاکھوں مزدوروں کو دبئی امیگریشن کے حکام نے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر دبئی امیگریشن (جی ڈی آر ایف اے) کے میجر جنرل عبید مہیر بن سرور اور کرنل عمر مطر المزینہ نے محنت کشوں کا شکریہ ادا کیا ان کو دبئی کی ترقی کا بنیادی شراکت دار قرار دیا۔