پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی رہنما میرین لی کو غبن کی مرتکب قرار دے دیا گیا۔
میرین لی کو یورپی یونین کے اخراجات میں غبن کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے، فرانس کی عدالت نے میرین لی کو 4 سال قید اور ایک لاکھ یورو جرمانہ عائد کر دیا۔
میرین لی دو سال قید کی سزا جیل سے باہر الیکٹرانک ہتھکڑی پہن کر پوری کریں گی جبکہ انتخابات میں حصہ لینے پر بھی پانچ سال کی پابندی بھی عائد کر دی گئی۔
واضح رہے کہ میرین لی اور دو درجن پارٹی ارکان پر 30 لاکھ یورو سے زائد کی رقم منتقلی کا الزام ہے۔