منڈلے: (دنیا نیوز) میانمار میں خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی۔
ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری، خانہ جنگی امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے، متاثرہ علاقوں میں پانی، خوراک اور طبی امداد کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی فوج سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
واضح رہے کہ میانمار میں 28 مارچ کو 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔