بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دفاعی نظام پر سوال اٹھنے لگے

Published On 03 April,2025 01:09 am

گجرات: (دنیا نیوز) بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی ذرائع کے مطابق لڑاکا طیارہ ضلع گجرات کے علاقے جام نگر میں گر کر تباہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، یہ پہلا واقعہ نہیں بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔

2 اپریل 2025ء کو بھی بھارتی فضائیہ کا سنگل انجن والا طیارہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر مہسانہ شہر کے قریب اُچارپی گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، صرف یہی نہیں گزشتہ ماہ بھی بھارتی فضائیہ کے ایک دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوئے جن میں لڑاکا طیارہ جیگوار شامل تھا۔

نومبر 2024ء میں بھی MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا، دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں، مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے۔

دفاعی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے، مودی سرکار کے دفاع میں بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔