مودی حکومت کی دہشتگردی، امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش پکڑی گئی

Published On 03 April,2025 05:31 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) مودی حکومت کی دہشت گردی، غیر ملکی سرزمین پر قتل کی سازش پکڑی گئی۔

مودی حکومت کی مجرمانہ سرگرمی بے نقاب ہو گئی، امریکی عدالت میں بھارتی ایجنسی را کے خلاف بڑا اقدام، امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی ایجنٹ “GS” کی شناخت ہوگئی۔

امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے بھارتی حکومت کے لیے کام کرنے والے ایجنٹ کی نشاندہی کر دی، امریکا میں بھارتی دہشت گردی میں ملوث را کے ایجنٹ وکاش یادو کا نام سامنے آ گیا۔

امریکی عدالت میں بھارتی جاسوسوں کے نیٹ ورک پر شکنجہ، را کی غیر قانونی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا۔

امریکی تحقیقات میں بڑا انکشاف ہوا کہ مودی حکومت کے حکم پر بھارتی ایجنٹ نے قتل کے لیے رقم ادا کی، امریکی عدالت میں جمع کرائی گئی سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ بھارتی ایجنٹ نے 15 ہزار ڈالر ادا کیے۔

امریکی حکومت نے نیویارک میں را کے ایجنٹ سے ضبط شدہ 15 ہزار ڈالر کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دیں، 27 سٹریٹ اور 11 ایونیو، نیویارک میں 15 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

امریکی عدالت میں را کے ایجنٹ کی مالیاتی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی پیش کر دیا گیا، مودی حکومت کی عالمی سطح پر بدنامی ہوئی، امریکا میں قتل کی سازش پر را کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔