امریکا کے آگے نہیں جھکیں گے: ایرانی صدر کا دوٹوک مؤقف

Published On 04 June,2025 04:04 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکا کے آگے نہیں جھکے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی دباؤ سے متعلق سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور ناانصافی کے آگے نہیں جھکے گا، امریکی دباؤ ایران کے جوہری پروگرام کو ختم نہیں کر سکتا، ہم اپنے اصولی مؤقف پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ایرانی صدر دو ٹوک اعلان کر چکے ہیں کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابل قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا، امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا جوکرنا چاہتا ہے کرے، ایسی بات چیت کو قبول نہیں کریں گے جو دھمکیوں کے تحت کی جائے۔