ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں: ایران

Published On 02 June,2025 03:13 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی یورینیم افزودہ کرنے کی رپورٹ کو سیاسی اور جانب دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران واحد غیر ایٹمی طاقت ہے جو ساٹھ فیصد کی سطح پر یورینیم کی افزودگی کر رہا ہے، آئی اے ای اے کی رپورٹ پر اسرائیلی حکام کا کہنا ہے ایرانی جوہری پروگرام پر امن نہیں، عالمی برادری تہران کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔

ایران نے ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دے دیا اور واضح کیا کہ ایران کی ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں، ایران کی تمام تر سرگرمیاں آئی اے ای اے کی زیر نگرانی اور مکمل شفاف ہیں۔