معروف بھارتی یوٹیوبر جسبیر سنگھ بھی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Published On 04 June,2025 06:49 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) بھارتی سکھ ایک بار پھر مودی کے نشانے پر ہیں، معروف یوٹیوبر جسبیر سنگھ کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔

 مودی سرکار نے جسبیر سنگھ پر بھی پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کردیا۔

اس حوالے سے ڈی جی پی پنجاب گوراو یادوکا کہنا تھا کہ یوٹیوبر جسبیر سنگھ کا تعلق پاکستانی نیٹ ورک سے تھا، جسبیر سنگھ، جوتی ملہوترا اور شاکر عرف جٹ نندوا کے رابطے میں تھا۔

بھارتی پولیس نے کہا کہ جسبیر سنگھ نے 2020، 2021 اور 2024 میں پاکستان کے دورے کیے جبکہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سکھ یوٹیوبر کے موبائل سے پاکستان سے جڑے نمبرز برآمد ہوئے ، جان محل یوٹیوب چینل کے خالق جسبیر سنگھ پر خفیہ نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔

بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ جسبیر سنگھ کا احسان الرحیم عرف دانش سے بھی رابطہ تھا، مودی سرکار سوشل میڈیا پر سکھ شناخت کے اظہار کو جاسوسی سے جوڑنے کی بھونڈی سازش کر رہی ہے، بھارتی حکومت نے سکھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا کارکنان کو نگرانی میں لے لیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر سکھ شناخت کے اظہار پر اکاؤنٹس بند، پوسٹس ڈیلیٹ کی جا رہی ہیں،  سکھ فار جسٹس  کے حامیوں پر UAPA جیسے سخت قوانین کا اطلاق کیا جاچکا ہے جبکہ خالصتان کا لفظ بولنے پر غداری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، اظہارِ رائے پر قدغن پنجاب میں عام سکھ شہریوں کو انٹیلیجنس واچ لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔