واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں درآمد تمام سٹیل اور ایلومینیم پر ٹیرف دگنا ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے محصولات کو 25 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا، برطانیہ کو چھوڑ کر تمام تجارتی شراکت داروں پر ٹیرف عائد ہوگا۔
امریکا میں استعمال تمام سٹیل کا تقریباً ایک چوتھائی درآمد کیا جاتا ہے، امریکا میں سب سے زیادہ سٹیل کینیڈا اور پھر میکسیکو سے آتا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ٹیرف کا مقصد امریکی سٹیل انڈسٹری کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔