امریکا نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

Published On 05 June,2025 06:19 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

پابندیوں کا اطلاق آئندہ پیر سے شروع سے ہوگا، سفری پابندیوں کے شکار ممالک میں پاکستان شامل نہیں، امریکی صدر نے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت کی، گزشتہ انتظامیہ نے ہر شعبے میں بدترین کارکردگی دکھائی، ہماری حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں کمی اور ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہماری انتظامیہ میں شامل ہونا چاہتا ہے، امریکی تاریخ کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے، امریکی امن سے محبت کرنے والی قوم ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کم وقت میں بہت سی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔