امریکی صدر سے اختلافات میں شدت، ایلون مسک کا نئی سیاسی جماعت بنانے پر غور

Published On 06 June,2025 02:46 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ اور ایلون مسک میں اختلافات میں شدت آگئی،ایلون مسک نئی سیاسی جماعت بنانے پر غور کر نے لگے۔

حکومت سے نکلنے کے بعد ایلون مسک نے ٹرمپ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہاکہ موجودہ سیاسی جماعتیں 80 فیصد مڈل کلاس کی نمائندگی نہیں کرتیں، مجھے بگ بیوٹی بل کبھی نہیں دکھایا گیا، میرے بغیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہار جاتے۔

ایلون مسک نے ایکس پر جواب میں کہا کہ اب بڑے انکشاف کا وقت آگیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا نام جیفری ایپسٹین فائل میں ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کی تنقید سے بہت مایوسی ہوئی ہے، ایلون مسک بل کے معاملات سے بخوبی واقف تھے، پتہ نہیں تھا مسک منشیات استعمال کرتے ہیں، مسک سے متعلق کسی بھی معاملے سے تشویش نہیں۔