کولمبیا کے صدارتی امیدوار کو گولی مار دی گئی، حالت تشویشناک

Published On 08 June,2025 09:24 am

بگوٹا : (دنیا نیوز) کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں دائیں بازو کے اپوزیشن سینیٹر اور اگلے سال کے صدارتی انتخابات کے امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران خطاب کررہے تھے کہ انہیں 3 گولیاں ماری گئیں۔

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے 39 سالہ میگوئل اوریبے کو سر پر 2 گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کولمبیا کی حکومت نے اس واقعہ شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، کولمبیا کی وزیر خارجہ نے کہا کہ تشدد کبھی بھی راستہ نہیں ہو سکتا، میں دل سے دعا گو ہوں کہ میگوئل خیریت سے ہوں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب ملک میں اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔