چین کے ساتھ معاہدہ: امریکی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

Published On 11 June,2025 11:51 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر چین کے ساتھ معاہدہ کے اعلان کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹس میں تیزی آگئی۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد ڈاؤ جونز میں 105 پوائنٹس، ایس اینڈ پی میں 32 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، نسڈیق میں بھی 123 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، امریکی خام تیل 1.28 ڈالر اضافے سے 66.26 ڈالر فی بیرل ہوگیا، برطانوی خام تیل 1.10 ڈالر بڑھ کر 67.98 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

سونے کی قیمت 27 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 370 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ کرپٹو مارکیٹ میں مندی چھا گئی، بٹ کوائن 165 ڈالر کمی سے ایک لاکھ 9 ہزار 656 ڈالر کا ہوگیا۔