انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں امریکی پرچم کی بے حرمتی، پیروں میں روند ڈالا

Published On 12 June,2025 09:13 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں امریکی پرچم کی بے حرمتی، پیروں میں روند ڈالا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کرانے کا دعویٰ بھارتیوں کو ہضم نہیں ہو رہا، اب صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی کوششوں پر بھی بھارتی شہری سیخ پا ہو گئے۔

انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے امریکا کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا، انتہا پسند ہندوؤں نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے پرچموں کی بے حرمتی جاری رکھی، احتجاج کے دوران انتہا پسند ہندوؤں نے امریکی پرچم کو پیروں میں روند ڈالا۔

امریکی پرچم کو پیروں میں روندتے ہوئے انتہا پسند ہندو نے انتہائی غلیظ الفاظ ادا کئے، بھارتی شہری نے امریکی پرچم پر تھوکا اور امریکا کو دہشت گرد ملک قرار دیا۔

انتہا پسند ہندو کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کو مضبوط کرو گے ہم آپ کو مضبوط کریں گے، امریکا گندی سیاست کرتا ہے۔

امریکا کیخلاف احتجاج دراصل ہندوتوا نظریہ ہے جس کو مودی سرکار پروان چڑھا رہی ہے، امریکا کیخلاف احتجاج دراصل پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کو چھپانا ہے۔