دوحہ: (ویب ڈیسک) امریکی سفارت خانے نے قطر میں اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی سفارت خانے نے قطر میں موجود امریکی شہریوں کو کی گئی ای میل میں ہدایت کی ہے کہ وہ تاحکم ثانی محفوظ مقامات پر رہیں۔
امریکی سفارت خانے کی یہ ہدایات ایران کی جانب سے اس کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کا جواب دینے کی دھمکیوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی ہدایت پر ردعمل دیتے ہوئے قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال مستحکم ہے اور امریکی سفارت خانے کی ہدایات میں کسی خاص خطرے کا ذکر نہیں ہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر کی العدید ائیربیس مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔