بانی ایما زون جیف بیزوس اور صحافی لورین کی شادی کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

Published On 27 June,2025 03:08 am

وینس: (دنیا نیوز) بانی ایما زون جیف بیزوس اور صحافی لورین کی شادی کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

شادی کی تقریب وینس شہر میں ہو گی، امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سمیت دنیا بھر سے وی آئی پی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جیف بیزوس کی شادی کو صدی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شادی پر 56 ملین ڈالر یعنی 15 ارب روپے سے زائد اخراجات آئیں گے۔