کنشاسا/کیگالی: (ویب ڈیسک) امریکی ثالثی کے تحت روانڈا اور کانگو کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔
افریقی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک نے 2024 کے ابتدائی معاہدے پرعملدرآمد کے لیےعملی اقدامات پر اتفاق کیا ہے، معاہدے کے تحت روانڈا اپنی افواج کو آئندہ 90 دنوں میں کانگو کی سرزمین سے واپس بلائے گا۔
کانگو اور روانڈا نے 30 دن کے اندر مشترکہ سیکیورٹی تعاون کا نظام تشکیل دینے اور فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے، فریقین کے درمیان مستقبل میں مشترکہ اقتصادی انضمام کا منصوبہ بھی شروع کیا جائے گا جس سے خطے میں ترقی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اس پیشرفت کو افریقہ کے امن و ترقی کی سمت اہم قدم قرار دیا ہے۔
امریکی صدرنے کانگواورروانڈا کے درمیان 30 سالہ جنگ کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ امریکی ثالثی کی بڑی کامیابی ہے اوردنیا میں قیادت کے ذریعے امن قائم کرنے کی بہترین مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارت اور پاکستان، ایران اور اسرائیل اوراب روانڈا اور کانگو کے درمیان جاری جنگوں کو رکوا کردنیا کو مزید خونریزی سے بچایا۔