نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں، 25 کروڑ مزدوروں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
مزدوروں کی جانب سے بھارت کے کئی بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔
مظاہروں کے باعث ڈاک، کوئلہ کان کنی، فیکٹریز اور ریاستی ٹرانسپورٹ جیسی کلیدی خدمات بری طرح متاثر ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی، کلکتہ، چنائی، بنگلورو سمیت کئی بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ریل سٹیشنز بند رہے۔
ڈاک، کوئلہ کان کنی، ٹرانسپورٹ اور دیگر کئی شعبوں کے مزدور ’’بھارت بند ‘‘ ہڑتال میں شامل ہو گئے، ہڑتال کی کال بھارت کی 10 مرکزی ٹریڈ یونینز کے مشترکہ فورم کے تحت دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریڈ یونینز نے مودی حکومت پر ’’مزدور دشمن، کسان دشمن اور قوم دشمن پالیسیاں‘‘ اپنانے کا الزام لگایا۔
ٹریڈ یونینز کا کہنا ہے کہ مہینوں سے جاری بھرپور تیاریوں کے بعد ملک بھر میں ہڑتال ہونے جا رہی ہے۔
ہڑتال میں کسان، دیہی مزدور اور غیر رسمی شعبے کے ورکرز بھی شریک ہوں گے، 10 سال سے مزدور کانفرنس منعقد نہ کرنا حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔