امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اب بھی تیار ہے: ترجمان وائٹ ہاؤس

Published On 22 July,2025 03:37 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ امریکی صدر نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ رکوائی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ٹرمپ دنیا میں جنگیں رکوانے میں مصروف ہیں، امریکی صدر روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی چاہتے ہیں، ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی چاہتے ہیں۔

کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے شام میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مداخلت کی، ٹرمپ شام اور غزہ میں چرچ پر اسرائیلی بمباری سے مایوس ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اب بھی تیار ہے۔