بھارتی دارالحکومت دہلی میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیرِ آب، ریڈ الرٹ جاری

Published On 23 July,2025 06:23 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمۂ موسمیات نے رواں سال مون سون کے پیشِ نظر دہلی میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے، سیلابی خدشات کے پیشِ نظر دارالحکومت کے کچھ علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی، مغربی اور وسطی بھارت میں بھی 28 جولائی تک تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بھارتی محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔