بھارت کا دفاعی نظام زوال پذیر، 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر انحصار

Published On 28 July,2025 12:10 pm

دہلی: (ویب ڈیسک) مودی سرکار کی جانب سے ’’میک ان انڈیا‘‘ کا نعرہ تو لگایا جاتا ہے مگر میدان میں روسی ملبہ اور ’’بھارتی جگاڑ کلچر‘‘ کا راج ہے۔

مودی کی دفاعی خود انحصاری کا کھوکھلا نعرہ، ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارت دفاعی بحران کا شکار ہو گیا۔

بھارت کا دفاعی نظام زوال پذیر ہے جس کا انحصار 62 سال پرانے جنگی جہازوں پر ہے، مودی کے میک ان انڈیا کی قلعی بھی کھل گئی جو سوویت دور کے مگ 21 جنگی طیاروں پر آج بھی انحصار کر رہا ہے۔

مودی کا دفاعی ماڈل فیل ہو گیا کیونکہ میک ان انڈیا نہ ہتھیار لا سکا اور نہ پرانا نظام بدل سکا، صرف ایک کھوکھلا سیاسی نعرہ ثابت ہوا۔

دی وائر کی رپورٹ کے مطابق میگ 21 کے آخری سکواڈرن کی ریٹائرمنٹ تقریب 19 ستمبر کو چندی گڑھ میں منعقد ہو گی، بھارتی فوج کی ’’جگاڑ‘‘ سے مگ 21 طیارے 62 سال تک چلتے رہے، جگاڑ بھارتی فوج کی منفرد ثقافت ہے جس میں فوری حل، جدت اور انجینئرنگ کے طریقے شامل ہیں۔

دی وائر کے مطابق اب تک بھارت میں تقریباً 450 مگ 21 طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں جن میں 170 سے زائد پائلٹ جان کی بازی ہار گئے، بھارتی میڈیا میں MiG-21 کو ’’اڑتا ہوا تابوت‘‘ اور ’’بیوائیں بنانے والا‘‘ جیسے نام دیئے گئے ہیں۔