لداخ: فوجی گاڑی پر پتھر گرنے سے بھارتی کرنل اور جوان ہلاک، تین زخمی

Published On 30 July,2025 10:42 pm

لیہہ :(دنیا نیوز) لداخ میں فوجی گاڑی پر بھاری پتھر گرنے سے بھارتی کرنل جوان سمیت ہلاک جب کہ تین زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڈا یوٹی کے لیہہ میں بدھ کی صبح ایک فوج گاڑی کو بڑا پتھر لگنے سے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں سوار دو بھارتی فوجی افسر جن میں کرنل اور جوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب گاڑی میں سوار دیگر تین افراد شدید زخمی ہو ئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی دفاعی حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی اس وقت پتھر سے ٹکرائی جب فوج کا قافلہ دربوک سے چونگتاش کی طرف جارہا تھا۔

انہوں نےمزید کہا کہ اِس واقعہ میں کرنل بھانو پرتاپ سنگھ اور لانس دفادار دلجیت سنگھ ہلاک ہو گئے جب کہ زخمیوں میں میجر میانک شبھم ، میجر امیت ڈکشٹ اور کیپٹن گررو زخمی ہوئے جنہیں لیہہ کے آرمی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں اُن کا علاج معالجہ جاری ہے۔