نئی دہلی: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگنے کا معاملہ، بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرے گا، امریکا کا مزید 25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ افسوس ناک ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کے بھارت کے خلاف اقدامات غیرمنصفانہ، بلاجواز، غیرضروری ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے نشانہ بنا رہا ہے، بھارت روس سے تیل خریدنے سے متعلق اپنا موقف پیش کرچکا ہے۔