میکسیکو نے امریکا میں مہاجرین کے خلاف کارروائیاں قابل مذمت قرار دے دیں

Published On 09 August,2025 02:21 am

میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) میکسیکو نے امریکا میں مہاجرین کے خلاف کارروائیاں قابل مذمت قرار دے دیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باؤم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا میں حالیہ اینٹی امیگرنٹ چھاپوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو اپنے شہریوں کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنائے گا، انہوں نے کہاکہ ہم ان کارروائیوں سے اتفاق نہیں کرتے اور ہم اپنے ہم وطنوں کی حفاظت اور مدد کریں گے۔

صدر شین باؤم جو امریکا کی معیشت میں تارکینِ وطن کے کردار کو تسلیم کرنے کی حمایت کرتی آئی ہیں نے امریکا میں میکسیکو کے قونصل خانے کے نظام کو مضبوط کرنے کی کوششیں کی ہیں تاکہ گرفتار یا ملک بدر کئے گئے میکسیکو کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔