کینیا میں ٹرین بس سے ٹکرا گئی، 6 مسافر ہلاک، متعدد زخمی

Published On 09 August,2025 02:27 am

نیروبی: (ویب ڈیسک) کینیا کے شہر نئیواشا میں ایک ٹرین اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئیواشا سب کاؤنٹی کے پولیس کمانڈر انتھونی کیتر کے مطابق حادثہ سرکاری ادارے کینیا پائپ لائن کمپنی (کے پی سی ) کی سٹاف بس اور کینیا ریلوے کی ٹرین کے درمیان ایک لیول کراسنگ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بس ڈرائیور نے ریل کی پٹری عبور کرنے کی کوشش کی لیکن آتی ہوئی ٹرین کو نہیں دیکھا، مزید کہا گیا کہ ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔