امریکا کی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری

Published On 13 August,2025 12:42 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر رپورٹ جاری کردی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کے مطابق بھارت میں ماورائے عدالت قتل،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، بھارتی حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا آؤٹ لیٹس کو ہراساں کیا گیا، بھارتی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے، پرامن اجتماع اور دیگر حقوق پر پابندیاں ہیں، امریکا کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، امریکا اور پاکستان نے انسداد دہشتگردی کیخلاف ایک مکالمہ قائم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالیہ بات چیت میں دہشت گردی کے خاتمے کا عزم دہرایا، امریکا پاکستان نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔