اسرائیلی وزیراعظم ہوش کھو بیٹھے: نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کی نیتن یاہو پر کڑی تنقید

Published On 14 August,2025 03:55 am

آکلینڈ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنے ہوش کھو بیٹھے ہیں۔

کرسٹوفر لکسن نے بیان میں کہاغزہ پر اسرائیلی حملے کسی صورت قبول نہیں کئے جا سکتے، اہل غزہ کی جبری بے دخلی اور اسرائیلی قبضہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی اقدامات قابل مذمت ہیں، نیوزی لینڈ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔