تائیوان میں سمندری طوفان ’’پوڈول‘‘ سے تباہی، دفاتر، تعلیمی ادارے بند، پروازیں منسوخ

Published On 14 August,2025 03:59 am

تائیوان: (دنیا نیوز) تائیوان میں سمندری طوفان ’’پوڈول‘‘ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

سمندری طوفان کے باعث ہزاروں افراد گھر چھوڑنے پر مجبور ہوکر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے،191 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں، طوفان کے باعث 252 ملکی اور 129 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

تائیوان کے 9 شہروں میں تعلیمی و دفتری سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئیں، امدادی کاموں میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔