امریکا: بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں کا احتجاج، سفارتخانہ گھیرلیا

Published On 16 August,2025 11:38 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی سفارتخانے کو گھیر لیا۔

واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانے کی عمارت کو گھیر لیا۔

ادھر بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا گیا۔

امریکا میں مظاہرین نے خالصتان کے پرچم اٹھائے بھارت مردہ باد اور قاتل مودی کے نعرے گئے اور بھارتی ترنگے کے ٹکڑے کر کے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔

مظاہرین سے خوفزدہ بھارتی سفارتی عملے نے پولیس بلائی جو موقع پر کئی گھنٹے موجود رہی۔

اس موقع پر سربراہ خالصتان کونسل ڈاکٹر سندھو نے کہا کہ کل واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا، یفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے ہزاروں سکھ پہنچ رہےہیں، وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کراکرخالصتان بنائیں گے۔