واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے چارلی کرک کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چارلی کرک کی امریکا کے لئے محبت قابل ستائش تھی، چارلی کرک امریکا کی نسلیں سنوارنے کے لئے پرعزم تھے۔
مارکوروبیو نے چارلی کرک کی فیملی سے اظہار ہمدردی کیا، مشکل کی گھڑی میں چارلی کرک کی فیملی کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ چارلی کرک کو ایک قاتلانہ حملے میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔