لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے امریکا میں تعینات سفیر پیٹر منڈیلسن کو برطرف کر دیا، پیٹر منڈیلسن کی برطرفی کا سبب جیفری ایپسٹین سے تعلقات بنے۔
وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے خارجہ سیکرٹری کو فوری کارروائی کی ہدایت کر دی، برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق پیٹر منڈیلسن کے ایپسٹین سے تعلقات ناقابل قبول ہیں۔
برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق ای میلز نے پیٹر منڈیلسن اور ایپسٹین کے گہرے تعلقات ظاہر کیے، جیفری ایپسٹین سے رابطوں پر پیٹر منڈیلسن سفارتی عہدے سے ہٹائے گئے۔
برطانوی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ عوامی اعتماد کو متاثر کرنے والا رویہ ناقابل برداشت ہے، اخلاقی معیارات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ای میلز نے منڈیلسن کے روابط کی شدت کو بے نقاب کیا، پیٹر منڈیلسن کی برطرفی پر اپوزیشن اور انسانی حقوق تنظیموں نے خیرمقدم کیا۔